مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اہکار حسین العزی نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی کھلی جارحیت اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کے مون کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خط میں بان کی مون کی توجہ یمن میں انسانی المیہ کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں انرجی ختم ہوگئی ہے جس کی بنا پر ہزاروں زخمیوں کی جانیں خطرے میں ہیں اور اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے جنگي جرائم کے خلاف سکوت اختیار کرنے کے بجائے آّنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے اور سعودی عرب کو مزيد جارحیت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انصار اللہ
انصار اللہ کا بان کی مون کے نام خط/سعودی عرب کی کھلی جارحیت اوراقوام متحدہ کے سکوت پر اعتراض
مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی کھلی جارحیت اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کے مون کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
News ID 1854556
آپ کا تبصرہ